جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل نے غزہ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا : جنگ روکنے کی کوششیں بھی تیز

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں مسلسل احتجاج کے بعد اسرائیل نے غزہ پر فوج کشی کی دھمکیاں بڑھا دی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کا خصوصی اجلاس چار گھنٹے جاری رہا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی پر فوج کشی کرنے اور حماس کو دردناک سزا دینے کی دھمکی دی۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا کہ غزہ پر فوج کشی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج اور قومی سلامتی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کے امکانات پر غور کیا گیا۔اسرائیلی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور سیاسی سطح پر حماس کے خلاف غم وغصے کی وجہ قطر کی طرف سے غزہ کو ایندھن کی سپلائی ہے۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ قطر کی معاونت سے غزہ کو ایندھن کی سپلائی سے وہاں پر جاری پرتشدد احتجاج میں کمی آسکتی ہے، تاہم گذشتہ جمعہ کو غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد صہیونی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کو ایندھن کی سپلائی بھی بند کردی ہے،سرائیلی وزیر اعظم نے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر حماس کی لیڈرشپ میں عقل سلیم ہوئی تو وہ ہمارے پیغام کو سنجیدگی سے لیں گے اور غزہ کی سرحد پر پرتشدد مظاہرے فوری بند کردیں گے۔ دوسری طرف حماس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے بحران کے جزوی حل کو قبول نہیں کرے گی بلکہ اسرائیل کو غزہ پر عاید کردہ پابندیاں مکمل طورپر ختم کرنا ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…