بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب پر پابندیوں کی دھمکیاں مسترد کرتے ہیں : عرب لیگ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ نے صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے میں پراسرار گم شدگی میں سعودی عرب کومورد الزام ٹھہرانے اور اس واقعے کی آڑ میں ریاض پر پابندیاں عاید کرنے کی دھمکیاں مسترد کر دی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جمال خاشقجی کی گم شدگی کی آڑ میں سعودی عرب پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی دھکمیاں یک طرفہ اقدامات اور سیاسی اہداف کے حصول

کی مذموم کوشش ہے۔ عرب لیگ سعودی عرب پر پابندیوں کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتی ہے۔عرب لیگ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی گم شدگی کے حوالیسے عالمی اداروں کے ساتھ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے معاملے کی تحقیقات کا انتظار کیا جانا چاہیے۔ سعودیہ پر دباؤ بڑھانے کے لیے پابندیاں کی دھمکیاں دینے کا کوئی جواز نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے اور عالمی استحکام اور امن میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…