جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے! جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد امریکی فوج افغانستان سے نکلنے کیلئے تیار،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) طالبان نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے فوج کے انخلا پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، امریکا کے 6 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی سمیت تمام مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیا، امریکی وفد سے تفصیلی نہیں بلکہ عمومی بات چیت ہوئی اور مستقبل قریب میں مزید بات چیت کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنما ؤ ں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان میں 17 سال سے جاری

جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر طالبان حکام نے بتایا کہ امریکا کے 6 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی سمیت تمام مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیا۔طالبان حکام نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے تفصیلی نہیں بلکہ عمومی بات چیت ہوئی اور مستقبل قریب میں مزید بات چیت کا امکان ہے۔قیام امن کے لیے طالبان کی جانب سے غیرملکی افواج کے انخلا سمیت رہنما ؤ ں پر عالمی پابندی کا خاتمہ، گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور سیاسی دفتر کا قیام شرائط میں شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…