صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن میں سعودی عسکری اتحاد کی ایک فضائی کارروائی کے نتیجے میں دس شہری ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ الحدیدہ میں حوثی باغیوں کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی مارے گئے۔ سعودی عسکری اتحاد نے مارچ 2015میں ایران نواز باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی، جس کی وجہ سے اب تک کم ازکم دس ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔