لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی حکومت لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے کیس میں انقرہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں مولود چاؤش اولو نے کہا کہ ترک پولیس کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے تک رسائی دی جائے تاکہ چھان بین کا عمل شروع کیا جا سکے۔ یہ سعودی صحافی دو اکتوبر سے لاپتہ ہیں جبکہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہیں ہلاک کیا جا چکا ہے۔