ترکی، آئی ایم ایف کے تسلط سے ہمیشہ کیلئے آزاد ہو چکا ہے، رجب طیب اردگان

8  اکتوبر‬‮  2018

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے آئی ایم ایف کے تسلط سے ہمیشہ کے لئے آزادی حاصل کر لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کا اقتصادی انڈیکیٹر بہت سے ممالک سے زیادہ

اچھے نقطے پر ہے۔صدر ایردوان نے انقرہ کی تحصیل کزل جا حمام میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 27 ویں مشاورتی و جائزہ اجلاس کے آخری دن کے خطاب میں کہا ہے کہ آج ترکی آئی ایم ایف سے قرضے کی مدد لینے اور اس سے منسلک تکنیکی امداد کی ضرورت محسوس کر سکنے کی سطح سے بہت بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی، آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر چکا ہے۔دوسری طرف اجلاس کے اختتام پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان نے ایک روز قبل سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹر سعودی صحافی جمال کاشک چی کی گمشدگی کے بارے میں بیان جاری کیا۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ میری توقعات ابھی تک نیک ہیں انشا اللہ امید ہے کہ ہمیں کسی خلاف توقع صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے داخلے و خروج کے ویڈیو مناظر کی تحقیق کی جا رہی ہے۔ہماری خواہش ہے کہ جلد از جلد کوئی نتیجہ حاصل کر لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…