پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اردگان کو امریکہ سے ٹکر لینا مہنگا پڑ گیا،معاشی بحران کی وجہ سے تین ہزار کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب،ترکی بھی بڑے مالیاتی بحران میں ڈوب گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی) ترکی کو حالیہ عرصے کے دوران امریکا کے ساتھ مخاصمت کی بھاری مالی قیمت چکانا پڑی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی کی بعض پالیسیاں معاشی بحران کا سبب بنی ہیں جس کے نتیجے میں ملک کی ہزاروں کمپنیوں اور تجارتی اداروں کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

ترکی کے مالیاتی سیکٹر کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی کی 3 ہزار تجارتی اور کاروباری کمپنیوں نے مالیاتی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت کی طرف سے بعض اقدامات کی وجہ سے وہ شدید نوعیت کے مالی بحران اور مشکلات کا شکار ہیں جس کے باعث کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی میں معاشی بحران کی تازہ لہر نے کمپنیوں کو بھی غربت سے دوچارکیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ، تعمیرات،لاجسٹک سروسز، صنعت اور کئی دوسرے شعبوں میں کام کرنیوالی بڑی فرموں کو نقدی کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔ ان کے منافع میں 24 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔ اس کمی کا بنیادی ترکی کی کرنسی لیرہ کا 40 فی صد تک گرنا بتایا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق زیادہ متاثر ہونیوالی کمپنیوں میں ایلومینیم ٹیکنیک پوراک ایلومینیم سر فہرست ہیں۔ ترکی میں درآمدات کے حوالے سے یہ سب سے بڑی کمپنیاں ہیں ان کاشمار ملک کی 100 بڑی فرموں میں ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق تعمیراتی شعبے کی بڑی کمپنیوں میں بالیٹ بوھگلو، گیلان، نافیا، اوزنسن ٹاھوٹ اور سیلان بدترین مالی بحران کا سامنا کررہی ہیں۔ ترکی کو حالیہ عرصے کے دوران امریکا کے ساتھ مخاصمت کی بھاری مالی قیمت چکانا پڑی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی کی بعض پالیسیاں معاشی بحران کا سبب بنی ہیں جس کے نتیجے میں ملک کی ہزاروں کمپنیوں اور تجارتی اداروں کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…