ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملالہ یوسف زئی کی تصویر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی تصویر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں کردی گئی۔ ملالہ یوسف زئی کی تصویر کے ساتھ معروف پشتو شاعر رحمت شاہ کی نظم بھی چسپاں کی گئی جس میں ملالہ یوسف زئی کو ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کرنے کیلئے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ملالہ کے والد ضیاؤ الدین یوسف زئی نے ٹوئٹر پر لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں آویزاں ملالہ کی تصویر اور نظم شیئر کی اور ساتھ میں لکھاکہ ہم فنکار شیرین نشا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک

زبردست فن پارہ بنایا ہے جو ہمت، حوصلے اور عزم کی عکاسی کر رہا ہے۔ ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کیلئے بھی کام کرتی ہیں جس کیلئے ملالہ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا تعلق سوات سے ہے جنہیں 2009 میں 12 برس کی عمر میں اسکول سے واپسی پر دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھاجس کے بعد ان کو طبی علاج کیلئے لندن لے جایا گیا اور وہ اب وہیں مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…