ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے ماتحت اداروں نے یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیوں پر کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کرنل ترکی المالکی نے سعودی دارالحکومت الریاض میں نیوز کانفرنس میں یہ بات کہی۔انھوں نے کہا کہ اس
وقت یمن میں تمام امدادی ذرائع اور بندرگاہیں مکمل طور پر کام کر رہی ہیں ۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یمن میں ( حوثی ملیشیا کے خلاف) فوجی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کے مطابق آگے بڑھائی جارہی ہیں۔کرنل ترکی المالکی نے تازہ اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے اب تک یمن سے سعودی عرب کے علاقوں کی جانب 197 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔