واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ امریکا اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ تمام ممالک ایران سے اپنی خام تیل کی درآمدات روک دیں گے بصورت دیگر انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیونے بتایاکہ جہاں مناسب ہو گا وہاں واشنگٹن
ایرانی تیل خریدنے والوں کے لیے استثناء پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک ایسے ہیں جن کو ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ ختم کرنے میں بہت تھوڑا وقت لگے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمّے دار نے بتایا کہ امریکا اور بھارت ایرانی تیل کے حوالے سے بہت تفصیلی بات چیت کر رہے ہیں۔