جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی عدالت نے عراقی شہریوں کے قاتل ملوث بلیک واٹر گارڈ کا مقدمہ خارج کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سکیورٹی فراہم کرنے والی امریکی کمپنی بلیک واٹر کے ایک گارڈ کے خلاف 2007 میں عراق میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے قتل عام کے مبینہ الزام کی سماعت کرنے والی عدالت کی جیوری کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔امریکی ڈسٹرکٹ جج رائس سی لیمبرتھ نے جیوری کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے بحث مباحثے کے بعد وہ بدستور منقسم ہیں، اپنے حکم میں کہا کہ مقدمے میں نقائص ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق بلیک واٹر سیکیورٹی کمپنی کے

گارڈ نکولس سلیٹن پر الزام تھا کہ اس نے 16 ستمبر 2007 کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ناصر سکوائر میں اپنی مشین گن سے لوگوں پر گولیاں چلائیں اور دستی بم پھینکے جس سے 31 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔اس وقت سے امریکہ کا محکمہ انصاف اس واقعہ کے ذمہ دار سلیٹن کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس سے قبل 2014 میں سلیٹن کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پچھلے سال اگست میں ایک اپیل کورٹ نے سزا کو ختم کرتے ہوئے نئے سرے سے مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…