پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امارات ایئرلائن کے اُڑتے طیارے میں اچانک 100سے زائد مسافروں کی حالت خراب،امریکہ میں ہنگامی طورپر لینڈنگ، مسافروں کو کیا ہوگیا ہے؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)امارات ایئرلائن کے اُڑتے طیارے میں اچانک 100سے زائد مسافروں کی حالت خراب،امریکہ میں ہنگامی طورپر لینڈنگ، مسافروں کو کیا ہوگیا ہے؟ انتہائی تشویشناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق امارات ایئرلائن کے دبئی سے نیویارک جانے والے طیارے میں اچانک 100سے زائد مسافروں کی حالت خراب ہوگئی ہے جس کے بعد جہاز کو جان ایف کینڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طورپر اتار لیاگیا ہے ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ امارات ایئرلائنز کی فلائٹ 203جس میں پانچ سو کے قریب مسافر سفر کر رہے

تھے اس میں سے 100سے زائد مسافروں کی اچانک حالت خراب ہوگئی ، پائلٹ نے ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا کہ بڑی تعداد میں مسافروں کو 100ڈگری سے زائد بخار ہوگیا ہے اور ان میں سے اکثر الٹیاں کررہے ہیں جس کے بعد جان ایف کینڈی ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے فوری طورپر اقدامات کئے گئے اور مسافروں کو طبی امداد دی گئی ، ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ 100سے زائد مسافر اچانک کیسے بیمار ہوگئے جبکہ ان میں بیماری کی علامات بھی ایک جیسی ہی پائی گئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…