جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

اگر تم نے عمران خان سے شادی نہیں کرنی تھی تو پھر اسلام قبول کیوں کیا؟ والدین کے اس سوال کا معروف انگریز خاتون نے کیا جواب دیا تھا؟ ناقابل یقین واقعہ

datetime 31  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف امریکی ناول نگار کرسٹینا بیکر نے ماضی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کچھ انکشافات کیے تھے، امریکی ناول نگار جو مسلمان ہو گئی تھیں ان سے جب نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے جب سوال کیا کہ جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو ان کے معاشرے، لوگوں اور میڈیا کا کیا رد عمل تھا؟ اس موقع پر جواب دیتے ہوئے کرسٹینا بیکر نے کہا کہ میں اپنے والدین سے شروع کرتی ہوں،

میرے والدین نے مجھ سے کہا کہ اگر تم عمران خان سے شادی نہیں کر رہی تو اس کا مذہب کیوں اپنانا چاہتی ہو؟ تو میں نے جواب میں کہا کہ دیکھئے! آپ مذہب کا فیصلہ کسی دوسرے کو دیکھ کر نہیں کر سکتے۔ آپ کو گہرائی میں دیکھنا پڑتا ہے، میں نے اسلام کو عمران خان کی وجہ سے نہیں اپنایا، عمران نے تو بس اسلام کا تعارف کروایا تھا، کرسٹینا بیکر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کا میرے قبول اسلام پر ری ایکشن کافی منفی تھا اور وہ اسے منفی انداز میں پیش کر رہا تھا، امریکی ناول نگار نے کہا کہ میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ عقل کھو بیٹھی ہے، میڈیا نے میرے بارے میں بہت عجیب باتیں کی کہ کیا میں دہشت گردی پھیلانا چاہتی ہوں؟۔ معروف امریکی ناول نگار کرسٹینا بیکر نے کہا کہ میں 1995 میں جرمن اخبارات کی ہیڈ لائن بن کر شائع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ الحمد للہ میں مسلمان ہوں، میں نے بہت مشکلات بھی اٹھائیں لیکن اللہ کے کرم سے حل ہو گئیں۔ عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی ناول نگار نے حج کے موقع پر انتہائی جذباتی پیغام دے دیا۔ معروف ناول نگار نے کہا کہ میں اندرونی طور پر کھوکھلی تھی، مگر اب مجھ میں اطمینان ہے، اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے۔ دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ لوگوں نے حج جیسا مقدس فریضہ ادا کیا اور ان حاجیوں میں نو مسلم ناول نگار بھی شامل تھیں جنہوں نے حج کی سعادت حاصل کی، معروف ناول نگار نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں کرسٹینا بیکر ہوں لوگ مجھے ایک معروف انٹرنیشنل میڈیا کی میزبان کے طور پر جانتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا اور اب وہ مکہ میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہی ہے جس کا ٹائٹل بھی ایم ٹی وی سے مکہ تک ہے۔ معروف ناول نگار نے بتایا کہ میں لوگوں کے سامنے اسلام کا خوبصورت چہرہ سامنے لانا چاہتی ہوں، اسلام کا وہ چہرہ جو میں نے دیکھا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ واضح رہے کہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم خدا کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، جب خدا کسی بات کی ٹھان لیتا ہے تو وہ ہو کر رہتی ہے۔

عمران خان سے شادی کی خواہشمند امریکی ناول نگار سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ریحام خان اور عمران خان کی طلاق کیوں ہوئی؟ ریحام کہتی ہیں کہ ان پر کالا جادو کیا گیا تھا، آپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں؟ تو کرسٹینا بیکر نے جواب دیا کہ میں نے جب اسلام قبول کیا تو مجھے ادراک ہوا کہ جادو کا وجود ہے اور ایسا ہو بھی سکتا ہے کہ ریحام خان اور عمران خان پر جادو کیا گیا ہو۔کرسٹینا بیکر نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس طلاق میں عمران خان اور ریحام خان کیلئے کوئی سبق موجود ہو۔ ہم اللہ کی مرضی کیخلاف ہرگز نہیں جا سکتے۔ کرسٹینا بیکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اگر ریحام خان گھر میں رہتیں اور گھر کی دیکھ بھال کرتیں اور گھریلو بیوی بن کر رہتیں تو بہتر ہوتا لیکن عمران خان اور ریحام خان دو مختلف شخصیات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…