میکسیکو(انٹرنیشنل ڈیسک))میکسیکو صحافیو ں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دیدیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حقائق سے پردہ اْٹھانا اوراظہار رائے کی آزادی میکسیکو کے صحافیوں کیلئے نہایت خطرناک ثابت ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میکسیکو کو حالیہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں صحافیوں کیلئے سب سے پر خطر مقام قرار دیا گیا
ہے ۔میکسیکو کے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس نے نئی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق میکسیکو کو صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ٗپیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے 2000سے لے کر 2018تک اٹھارہ سالوں کے دوران 138صحافیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاجبکہ اس قتل ہونیوالوں میں14 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔