انقرہ(آئی این پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط فیصلے ڈالر کی قدر میں کمی کا باعث ہیں،ترکی اور روس مستقبل میں مقامی کرنسی میں تجارت کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط فیصلے ڈالر کی قدر میں کمی کا باعث ہیں،
ترکی اور روس مستقبل میں مقامی کرنسی میں تجارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران امریکا کی متعصبانہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے نیچے کی جانب جارہی ہے۔روسی وزیر خارجہ کا اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ڈالر اپنی تنزلی کے باعث عالمی مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری ختم کررہا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے جارحانہ فیصلوں باعث ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس اور ترکی کی حکومتیں کوشش کررہی ہیں کہ مستقبل میں تجارت کے لیے ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی کا استعمال کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط فیصلے ڈالر کی قدر میں کمی کا باعث ہیں،ترکی اور روس مستقبل میں مقامی کرنسی میں تجارت کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط فیصلے ڈالر کی قدر میں کمی کا باعث ہیں، ترکی اور روس مستقبل میں مقامی کرنسی میں تجارت کریں گے۔