پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے قرض کی مخالفت، امریکہ کھل کرسامنے آگیا،بڑا اقدام، آئی ایم ایف کے جواب نے سب کو حیران کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

واشنگٹن(آ ئی این پی) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کرنے کی درخواست کر دی ہے،عا لمی میڈ یا کے مطابق امریکا دبا ڈالنے کیلئے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کرانے کی تگ ودو میں لگ گیا۔

اس سلسلے میں 16 رکن کانگریس نے وزیر خارجہ مائیک پامپیو اور وزیر خرانہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے چین سے اربوں ڈالر کا قرضہ لے رکھا ہے اور یہ ممالک چین کا قرضہ اتارنے کی سکت نہیں رکھتے۔رکن کانگریس کی جانب سے خط میں کہا گیا آٹھ ٹریلین ڈالر مالیت کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت دیے گئے قرضوں سے چین ان ممالک کی پالیسوں کو کنٹرول کررہا ہے نیٹ سری لنکانے بھی حال ہی میں آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ا رب ڈالر کا قرضہ لیا ہے جبکہ پاکستان بھی ایک بار پھر آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاکستان کی جانب سے کوئی بیل آوٹ پروگرم کیلئے درخواست نہیں ملی ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات چیت ہورہی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے چین سے 5ارب ڈالر کا قرض لے رکھا ہے اور پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائرکو سنبھالا دینے کیلئے درکار ہیں جبکہ پاکستان نے اب تک آئی ایم ایف سے 14 پروگرام لیے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کرنے کی درخواست کر دی ہے،عا لمی میڈ یا کے مطا بق امریکا دبا ڈالنے کیلئے پاکستان سمیت چین کے دوست ممالک کیلئے آئی ایم ایف پیکج بند کرانے کی تگ ودو میں لگ گیا۔ اس سلسلے میں 16 رکن کانگریس نے وزیر خارجہ مائیک پامپیو اور وزیر خرانہ کو خط لکھ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…