جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی رپورٹ پر بھارتی الزامات مستردکردیں

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنرنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اورکہاہے کہ معصوم کشمیریوں کا خون بہانے والی قابض فورسز نے مظلوم عوام کا معاشی استحصال بھی تیز کردیا ہے اور انہیں مالی نقصان پہنچانے کیلیے سیب کے درخت کاٹے جارہے ہیں،اس سلسلے میں پھلوں سے لدے درخت گرائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انسانی حقوق کمشنر زید رعدالحسین نے کہا کہ اول تو بھارت مقبوضہ

وادی میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا، پھر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر متعصب اور جہادی ہونے اور دیگر احمقانہ الزامات لگاتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز کے مظالم کی رپورٹس بھارتی ذرائع اور اسی کے اداروں کی دستاویز پر مبنی ہیں۔انسانی حقوق کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کا خون بہانے والی قابض فورسز نے مظلوم عوام کا معاشی استحصال بھی تیز کردیا ہے اور انہیں مالی نقصان پہنچانے کیلیے سیب کے درخت کاٹے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں پھلوں سے لدے درخت گرائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…