اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’پاکستان میں تبدیلی کی گونج بھارت میں بھی سنائی دی ‘‘ بھارتی کنسرٹ میں تبدیلی کے نعرے ، عوام جھوم اٹھی

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے عام انتخابات 2018ء میں تحریک انصاف کو واضح برتری کیساتھ سب سے 114سیٹوں کیساتھ سب سے آگے ہے ۔ تحریک انصاف کی فتح پر پاکستان بھر میں تبدیلی کے نعروں کی گونج سنائی دی ۔ انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے کے بعد چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے اپنا پہلا خطاب بھی کیا جسے دنیا بھر میں لائیو دکھا یا گیا اور عالمی میڈیا نے نمایا ں کوریج دیتے ہوئے

عمران خان کے پہلے پالیسی خطاب کو خوب سراہا ہے ۔ پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت بھی ایسے میں کسی سے پیچھے نہ رہا ۔ سوشل میڈیا پر بھارت کے ایک کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور ساتھ ہی تبدیلی کا گانا بھی گانا شروع کر دیا ہے جس پر صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ بھارت کی عوام بھی جھومنا شروع ہو گئی ہے ۔ اس کنسرٹ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بھارتی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے راہول کول نے کہا ہے کہ ’’ نیا پاکستان ‘‘ جی ہاں عمران خان بھارت بھی آپ کو سپورٹ کرتا ہے ۔ آپ تبدیلی لائیں پورا بھارت آپ کیساتھ ہے ۔ بھارتی کنسرٹ میں تبدیلی کے نعروں اور گانوں کی گونج سے بھرپور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سابق بھارتی سفارتکار مانی شنکر ایر نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی انتخابات کے نتائج سے سیکھنا چاہیے، پاکستان کی عوام نے مذہبی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریرحالات کے مطابق تھی، اگر وہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں تو کیا حرج ہے ۔مانی شنکر ایر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…