پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سعودی آرامکومیں صنعتی کارپوریشن کی ملکیت سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیاں مسترد

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو نے سعودی بنیادی صنعتی کارپوریشن (سابک) کی ملکیت کے حصول سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرامکو نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ کمپنی اپنے کاروبار میں توازن قائم کرنے سے متعلق حکمت عملی کے عین مطابق پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بالخصوص مقامی اور عالمی سطح پر ملکیتی حقوق کے حصول کے لیے مختلف مواقع کا جائزہ لے رہی ہے۔بیان کے مطابق سعودی آرامکو اس

امر کی تصدیق کرتی ہے کہ سابک میں تزویراتی مفادات کے حصول کے لیے اس کی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ ابتدائی سطح پربات چیت کر رہی ہے۔کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ یہ بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے اور یہ بات بالکل بھی یقینی نہیں کہ نجی سطح پر رقوم کے بدلے میں سابک کی ملکیت منتقل ہوگی یا نہیں۔اس نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو سابک کے سرکاری حصص کے حصول کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے تاہم اس سلسلے میں قابلِ اطلاق قواعد وضوابط کے مطابق مناسب موقع پر اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…