جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یورپ جوہری معاہدے پر سیاسی بیانات دینے کے بجائے عملی اقدام کرے،ایران

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپ جوہری معاہدے پر سیاسی بیانات دینے کے بجائے عملی اقدام کرے، ایران روس اور شام کے ساتھ ہم آہنگی اور روابط کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،امریکہ در پردہ دہشت گردوں کی حمایت پر کمر بستہ ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد

یورپ کے ساتھ روابط کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو چاہئیے کہ وہ جوہری معاہدے پر سیاسی بیانات دینے کے بجائے عملی اقدام کرے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو صرف بیان دینے پر اکتفا نہیں کرنا چاہئیے اس لئے کہ ایران کو یورپ کی جانب سے بینکنگ، سرمایہ کاری،توانائی اورٹرانسپوٹیشن کے شعبے میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے فن لینڈ میں امریکی اور روسی صدور کی ملاقات اور شام کے بحران کی نسبت ھم آہنگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرنوشت کا فیصلہ شامی عوام کو کرنا چاہیے اور اب تک شام کے عوام نے سخت دباو کے باوجود دہشتگردانہ کارروائیوں اور انتہا پسندی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی ہے۔محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے اب تک روس اور شام کے ساتھ ہم آہنگی اور روابط کے فروغ کی پالیسی پر عمل کیا ہے اور یہ پالیسی جاری رہے گی اور اس وقت ایران،شام اور روس کا مقصد دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی در پردہ حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان کہ ایران کوداعش کی شکست سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے بذات خود امریکی صدر کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت کی تائید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…