نیویارک (نیوز ڈیسک) غیرملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکا اپنی افغان حکمت عملی کا جائزہ لینے کی تیاری کررہا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کا جائزہ بھی شامل ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان پالیسی کا وسیع ترجائزہ اگلے
چند ماہ میں شروع کیاجاسکتاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں پیش رفت میں کمی پرکئی مرتبہ مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجوزہ جائزے میں موجودہ حکمت عملی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔