اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس کا برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے بریگزٹ اور ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ ڈیوس نے یورپی یونین سے اخراج کے معاملے میں پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد بریگزیٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو جونیئر وزراء اسٹیو بیکر اور سویلا بریورمین نے بھی استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

اپنے استعفے میں ڈیوڈ ڈیوس نے وزیراعظم تھریسامے کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی، جس پر کابینہ نے بھی رضامندی کا اظہار کہا تاہم برطانوی وزیراعظم نے رائے سے اختلاف کرتے ہوئے بریگزٹ کے لیے خدمات پر ڈیوڈ ڈیوس کا شکریہ ادا کیا۔ یورپی یونین کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم کو حریفوں کے علاوہ اپنے حلیفوں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ 1997 سے مسلسل رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے ڈیوڈ ڈیوس کو 2016 میں بریگزٹ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…