بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مقامی عازمین حج کی آئندہ ہفتے سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہو گا

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے کے روز سے مملکت کے اندر سے مقامی اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ سنہ 1439ھ حج سیزن کیلئے مختلف کمپنیووں اور حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے آن لاین درخواستیں آئندہ ہفتے سے وصول کی جائیں گی۔وزارت حج نے تمام کمپنیوں کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ حج کی ترویج اور اشتہاری مہم کے دوران عازمین کے لیے’وی آئی پی‘ کی اصطلاح استعمال نہ کریں کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر

حج کی رجسٹریشن کے لیے عمومی پروگرام، کم اخراجات پرحج اور حج المیسر جیسے تین پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر ادارے کی طرف سے حج رجسٹریشن کے لیے 93 فی صد کے تناسب سے افراد کا چناؤ کیا جائے گا جبکہ مخصوص حج کوٹے سے سات فی صد افراد لیے جائیں گے۔وزارت حج نے مقامی سطح پر حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ حج سروسز کے حوالے سے ’وی آئی پی‘ جیسی اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کریں اور اپنے اشتہارات میں مبالغہ آرائی سے اجتناب کریں۔ ہر کمپنی عازمین کی رجسٹریشن کے وقت اپنا سرکاری رجسٹریشن نمبر، لائسنس نمبر اور مجاز تعداد کا واضح الفاظ میں ذکر کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…