ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

یورپ ایرانی دہشت گردی کا موئثر تدارک کرے، مائیک پومیو

datetime 7  جولائی  2018

امریکہ (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کی وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایرانی دہشت گردی کا موئثر تدارک کریں، امریکہ نے ویب سائٹ پر یورپ میں ایرانی دہشت گردی کی فہرست جاری کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ہاں ایرانی دہشت گردی

کی سازشوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں۔ امریکی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ نے گذشتہ چار دہائیوں 1979سے2018 تک یورپ میں ایرانی دہشت گردی کے واقعات کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے یورپ میں ایرانی دہشت گردی کی فہرست ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے جب 30 جون کو فرانس کے صدر مقام پیرس میں شامی اپوزیشن کی سالانہ کانفرنس پر بم حملے کی مبینہ سازش اور جرمنی میں ایرانی سفارت کار کی گرفتاری نے ایران کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پرپوسٹ کردہ فہرست میں یورپی ممالک میں ایرانی اپوزیشن کی شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کرنے، بم دھماکے کرنے اور دہشت گرد گرپوں کی پشت پناہی کرنے کے واقعات کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خفیہ اداروں ،ان کے زرخرید ایجنٹوں اور حزب اللہ ملیشیا کے دہشت گردوں نے یورپی ممالک میں بھی مخالف شخصیات کو ہلاک اور اغوا کرنے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔اسی سیاق میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یورپی ملکوں میں ایرانی دہشت گردی کے واقعات مسلمہ حقیقت ہیں۔ ایرانی دہشت گردی کے تدارک کے لیے یورپی ممالک کو تہران کے خلاف سخت پالیسی اختیار کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…