پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

قلتِ آب سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کا ہنگامی منصوبہ اپنانے کا فیصلہ

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان میں قلتِ آب کے پیش نظر اقوام متحدہ کا ’ڈیکیڈ آف ایکشن 28۔2018’ منصوبہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی، گوادر، پسنی، جیوانی، کیٹی بندر اور دیگر ساحلی علاقوں میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) کی جانب سے منظور شدہ پہلی نیشنل واٹر پالیسی کے حوالے سے منعقد اجلاس کا اہتمام پلاننک کمیشن نے کیا جس میں ملکی اور غیرملکی ماہرین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں بتایا گیا کہ ‘پہاڑوں سے آنے والا پانی بھارت، افغانستان اور چین کے زیر استعمال ہے جس کے باعث پاکستان کو آئندہ برسوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی اور مسلسل شہر کاری، صنعتی ترقی، آبادی میں اضافہ، کھانے کے اطوار میں تبدیلی کے باعث بھی پانی کے وسائل میں کمی آرہی ہے۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ کوئٹہ اور لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے جبکہ 43 میں سے 37 نہری علاقوں میں پانی بہت کم ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیرِزمین پانی کا معیار مسلسل کان کنی کے باعث خراب ہو رہا ہے جبکہ زمین پر موجود پانی میں صنعتی فضلہ اور سیوریج کے پانی کے باعث زہریلا ہو چکا ہے۔متعلقہ حکام نے میں بتایا کہ خراب پانی کی وجہ عام طور پر ملیریا اور ٹائیفائیڈ بھی ہوتے ہیں لیکن اب ایسی اطلاعات ہیں کہ ضلع گجرانوالا اور بھاول نگر میں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔علاوہ ازیں دریائے راوی اور ستلج جبکہ ملیر اور لیاری ندی سیوریج سے آلودہ ہے اور اسلام آباد کا تازہ پانی بھی مضر صحت ثابت ہو رہا ہے۔کانفرنس میں زور دیا گیا کہ کراچی اور گوادر میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے سمندری پانی کو ٹریٹمنٹ پلانٹ سے قابلِ استعمال بنایا جائے۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ سولر انرجی کے ذریعے سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے کے لیے کیٹی بندر، ٹھٹھہ، بدین، پسنی، جیوانی میں ٹیکنالوجی کے ذریعے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…