ریاض (این این آئی)امریکی سیاح خواتین نے سعودی عرب کے مردوں کے ساتھ رقص کرکے شہرت حاصل کرلی۔سعودی امریکن تعلقات کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم سعودی امریکن پبلک ریلیشن افیئرز کمیٹی (ساپراک) کی جانب سے ٹوئیٹ کی گئی
ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں امریکی سیاح خواتین کو مردوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیاساپراک کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ امریکی سیاح سعودی عرب کے قومی رقص ’العرضہ‘ پر پرفارمنس کے دوران محظوظ ہوتے ہوئے۔