منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

منی لانڈرز،منشیات اسمگلرز کیلئے دنیا کی کونسی جگہ لاجواب ہے؟ امریکی رپورٹ جاری

datetime 14  جون‬‮  2018 |

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) واشنگٹن سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مبینہ طور پر امریکا کی جانب سے حال ہی میں پابندی کا سامنا کرنے والے دہشتگردوں کے مالی سہولت کار، جنگ سے فائدہ اٹھانے والے اور منشیات اسمگلرز اپنے اثاثوں کے لیے دبئی کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو جنت کی طرح استعمال کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سے تعلق رکنے والے مرکز برائے جدید دفاعی مطالعے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا الزام لگایا گیا۔

دبئی جرائم پیشہ افراد کے اثاثوں کیلئے جنت ہے۔امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ یہ رپورٹ سٹی اسٹیٹ سے لیک ہونے والے جائیداد کے اعداد و شمار پر انحصار کرتی ہے اور دبئی کی ریئل اسٹیٹ کی تیزی کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کو تقویت دیتی ہے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں متحدہ عرب امارات میں اپارٹمنٹ اور ولاز میں 10 کروڑ ڈالر کی مشکوک خریداری کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔تاہم اس حوالے سے دبئی کے سرکاری میڈیا دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔اسی حوالے سے سی 4 اے ڈی ایس کے مخفف کے نام سے جانے جانے والے مرکز کی جانب سے کہا گیا کہ دبئی ایک اعلی درجے کی عیش و آرام والی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ اور سب سے بڑھ کر خفیہ اور نام ظاہر نہ کرنے والا لیکس ریگولیٹری ماحول فراہم کرتا ہے، جبکہ اس بارے میں امریکا کی جانب سے پہلے ہی خبردار کیا جاچکا ہے کہ دبئی کا اقتصادی فری زونز اور سونے اور ہیرے میں تجارت خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چھوٹ دینے والے اس ماحول کے عالمی سکیورٹی اثرات ہیں جو دبئی کی ریت سے کافی دور ہیں۔رپورٹ میں اس بات پر سوال اٹھایا گیا کہ ایک طرف ان جائیدادوں میں مصنوعی طور پر بنائے گئے جزیرے پام جمیرہ میں لاکھوں ڈالر کے ولاز اور دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں اپارٹمں ٹس شامل ہیں تو دوسری طرف دیگر لوگ یو اے ای کے سب سے بڑے شہر دبئی میں سستے ترین علاقے میں ایک بیڈ روم کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔اس کے علاوہ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ منشیات اسمگلرز اور القاعدہ جیسے عسکریت پسند گروہوں کو اپنے کرنسی ایکسینج ہاس سے رقوم فراہم کرنے والے مبینہ طورپر پاکستانی الطاف خانانی منی لانڈرنگ ادارے سے منسلک چند افراد اب بھی دبئی ریئل اسٹیٹ میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں میکسکو کے شہری حسین ایڈیارڈو فگوروا گومز کی دبئی میں جائیداد کی نشاندہی گی گئی اور بتایا گیا کہ ان پر الزام ہے کہ وہ امریکا میں میتھامپھیٹامائن منشیات کے لیے ضروری کیمیکل کو بڑی تعداد میں درآمد کرتے ہیں۔اسی طرح رپورٹ میں ایرانی میزائل پروگرام پر کام کرنے پر پہلے پابندیوں کا سامنا کرنے والے 2 ایرانیوں کی جائیداد کا ذکربھی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…