پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

دریائے دجلہ میں پانی کی کمی ظاہر کرنے والی تصاویر جعلی ہیں،عراقی وزیراعظم

datetime 7  جون‬‮  2018 |

بغداد(این این آئی)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہاہے کہ دریائے دجلہ میں پانی کی شدید کمی کے حوالے سے عراقیوں کو خوف زدہ کرنے کی مہم سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے دریائے دجلہ کی پھیلائی جانے والی تصاویر جعلی ہیں۔میڈیا اور سوشل میڈیا میں کئی تصاویر اور وڈیوز سامنے آئی ہیں جو دجلہ میں پانی کی سطح میں کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔العبادی نے کہاکہ عراق کو ترکی کے اس فیصلے پر حیرانی ہوئی کہ اس نے طے پائے گئے

وقت سے قبل الیسو ڈیم کے ٹینکوں کو بھرنے کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب ترکی نے تصدیق کی کہ العبادی کو ڈیم سے کام شروع ہونے کی تاریخ کا علم تھا۔ بغداد میں ترکی کے سفیر فاتح یلد کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے الیسو ڈیم کی تعمیر کی منصوبہ بندی کئی برس پہلے کی تھی اور اس طرح کے اقدامات پڑوسی ممالک سے مشاورت کے بغیر عمل میں نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی وزیراعظم 2017 میں جب ترکی آئے تھے تو ان کو اس بات سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ “ہم نے اس ڈیم کی تعمیر مکمل کر لی۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…