اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کل یکم جون سے ہر ہفتے کے اختتام پر حرمین ٹرین میں مفت سفر کا اعلان ،مقصد سفر کے خواہش مند شہریوں کو اس تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔حرمین ٹرین کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق سعودی شہری مکہ مکرمہ ، جدہ اور مدینہ منورہ میں منظور شدہ مراکز سے مفت سفر کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ اس طرح وہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے راستے دونوں مقدس
شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے۔ سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے سعودی عوام کی آراء اور تجاویز کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ الرمیح نے بتایا کہ ہر ہفتے کے اختتام پر مفت سفر کا یہ سلسلہ تجارتی بنیادوں پر حرمین ٹرین کے آپریشن شروع ہونے تک جاری رہے گا۔ ٹرین کا تجارتی آپریشن رواں برس ستمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے ۔