جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کا وہ ملک جہاں آسمان سے ’’ہیروں‘‘ کی بارش ہوتی ہے،کئی لوگوں کے دن بدل گئے،راتوں رات کروڑ پتی

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی افریقہ کے ملک مراکش کے جنوب میں واقع صحرائی علاقہ  میں آسمان سے شہاب ثاقب بڑی تعداد میں گرتے ہیں جو عالمی مارکیٹ میں بہت مہنگے فروخت ہوتے ہیں اور اس علاقے کے لوگوں کے لیے ہیروں سے بڑھ کر قیمتی ثابت ہو رہے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں شہاب ثاقب کی تلاش کرنے والے محمد بوزگارین نامی شخص کا کہنا ہے کہ ’’شہاب ثاقب سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ ان کی قیمت کا انحصار ان کے نایاب ہونے پر ہوتا ہے۔ جو شہاب ثاقب جتنا نایاب ہو گا اس کی اتنی ہی زیادہ قیمت ہو گی۔ اس کے علاوہ اس کی شکل اور ہیئت بھی قیمت پر بہت اثرانداز ہوتی ہے۔ جو شہاب ثاقب مریخ سے آتے ہیں وہ سب سے زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ ان کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا 10ہزار مراکشی درہم (تقریباً1لاکھ 21ہزار روپے) میں فروخت ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ شہاب ثاقب سائنسدان خریدتے ہیں اوربیشتر ممالک میں یہ حکومت کی ملکیت تصور ہوتے ہیں لیکن مراکش میں اس حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں ہے چنانچہ وہاں شہری انہیں تلاش کرکے بھاری رقوم کما رہے ہیں۔2011ء میں اس صحرا کے کئی کلومیٹر کے علاقے میں آسمان سے نایاب شہابیوں کی برسات ہوئی تھی، جو اب بھی ریت میں موجود ہیں۔ یہ اس قدر مہنگے فروخت ہوتے ہیں کہ ایک گرام شہابیے کی قیمت 500ڈالر(تقریباً 57ہزار روپے) سے 1ہزار ڈالر(تقریباً 1لاکھ 15ہزار روپے) تک ہوتی ہے۔زیادہ تر لوگ صحرا میں انہی شہابیوں کو تلاش کرتے پائے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…