بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سعودی خاتون کی ٹوئیٹر پرصارفین سے ان کے والدسے مسواک خریدنے کی اپیل

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)اسکالر شپ پر بیرون ملک زیر تعلیم ایک سعودی خاتون نے ٹوئیٹر پر اپنے فالورز سے اپیل کی ہے کہ وہ حرمِ مدنی کے نزدیک اس کے والد کے ٹھیلے سے مسواک خریدیں۔ خاتون نے مذکورہ ٹھیلے کے ساتھ اپنے والد کی تصویر بھی منسلک کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تصویر پر تبصرہ کرے ہوئے مذکورہ خاتون

امجاد محمد علی نے لکھا کہ میں خود ہر چیز میں اپنے والد کی مدد کرتی ہوں لیکن میرے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ میرے والد مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے نزدیک مسواک کا ٹھیلہ لگاتے ہیں۔ جو کوئی وہاں جائے اور انہیں دیکھے تو ان سے ایک مسواک ضرور خریدے۔ امجاد کے والد اضافی آمدنی کے واسطے یہ کام کرتے ہیں۔امجاد کو توقع نہیں تھی کہ سوشل میڈیا پر ان کی اپیل کے پھیل جانے کے بعد سماجی سطح پر عوام کا اتنا مثبت ردّ مل سامنے آئے گا۔ امجاد نے بتایا کہ لوگوں نے وسیع اور بڑے پیمانے پر ان کا مثبت جواب دیا اور وہ بھلائی سے بھرپور اس معاشرے کے برتاؤ پر حیران رہ گئیں۔امجاد کینیڈا میں اپنے شوہر کے ساتھ اسکالر شپ پر زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوئیٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ نہیں اس لیے انہیں توقع نہیں تھی کہ کوئی ان کی ٹوئیٹ پر کان دھرے گا یہ ان کی اپیل اتنے بڑے پیمانے پر پھیل جائے گی۔ ابو علی کی کنیت سے معروف ان کے والد لوگوں کی آمد پر بہت خوش ہیں۔ بہت سے لوگ خاص طور پر میرے والد سے مسواک خریدنے کے لیے گئے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…