جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان امن خراب کرنے سے باز نہ آیا تو ایک اور سرجیکل سٹرائیک کا آپشن موجود ہے ،بھارتی وزیرداخلہ کی بھڑک

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(اے این این ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر گیدڑ بھبکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن خراب کرنے سے باز نہ آیا تو ایک اور سرجیکل سٹرائیک کا آپشن موجود ہے ،اب عالمی برادری کو بھی یقین ہو چلا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے،کشمیر اور کشمیری دونوں ہمارے اپنے ہیں ،ہم ان کے دل جیتنا چاہتے ہیں ،رمضان سیز فائر کا مقصد بھی یہی ہے،فورسز کے ہاتھوں 5نوجوانوں کی شہادت سیز فائر کی

خلاف ورزی نہیں ،وادی میں فوجی آپریشن معطل ہیں لیکن کوئی حملہ کرے گا تو اسے جواب ملے گا۔نئی دہلی میں بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ رمضان میں مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر کا مقصد کشمیریوں کا دل جیتنا ہے ۔ مودی سرکار ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماہ صیام کے دوران جنگ بندی بہت اہم ہے تاہم اگر فورسز پر حملے کئے جاتے ہیں تو فوج خاموش نہیں بیٹھے گی اس کی توقع بھی نہیں رکھنی چاپیے۔انھو ں نے کہا کہ اس وقت وادی میں جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن معطل ہے ۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں فورسز کے ہاتھوں کسی شہری کی ہلاکت نہ ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجاہدین ہم پر حملے کریں تو ہماری فورسز خاموش بیٹھیں گی،فورسز حملہ آوروں کو جواب دیں گی جیسا کہ آج بھی پانچ نوجوان مارے گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم کشمیر پالیسی کے حوالے سے کسی ابہام کا شکار نہیں ہیں ۔مودی سرکار ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر اور کشمیری دونوں ہمارے اپنے ہیں ہم لوگوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں اور رمضان میں سیز فائر اس طرف ایک قدم ہے ۔انھوں نے کہا کہ جنگجوؤں سے امید نہیں رکھی جا سکتی کہ وہ سیز فائر کے ہمارے اقدام کو سپورٹ کرینگے اور نہ پاکستان سے اس کی توقع کی جا سکتی ہے ۔پاکستان نہیں چاہتا کہ بھارتی مسلمان امن کے ساتھ رمضان گزاریں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر امن خراب کرنے سے باز نہیں آیا تو ہم2016کے سرجیکل اسٹرائیک کی طرح جلد ایک اور سبق سکھائیں گے اب عالمی برادری کو بھی یقین ہو چلا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…