بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑھتی ہوئی قوم پرستی سے لڑنے کا بہترین حل جمہوریت ہے،فرانسیسی صدر

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹراسبرگ (این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے زور دیا ہے کہ جنگ اور آمرانہ طرز کی حکومتوں کے اس دور میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے شہریوں کو تحفط فراہم کرنے کے لیے اس بلاک میں اصلاحات درکار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار فرانسیسی شہر اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمان میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔

اس موقع پر ماکروں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قوم پرستی سے لڑنے کا بہترین حل جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آمرانہ سوچ کا جواب جمہوری آمریت نہیں بلکہ جمہوریت کی بالادستی ہے۔ماکروں نے کہا کہ برطانیہ کے بلاک سے اخراج کے تناظر میں یورپی یونین کو 2019ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے ایک جاندار مہم چلانا ہوگی۔ فرانسیسی صدر نے یورپی بلا ک کے پارلیمانی لیڈروں کو کہا کہ یورپ کی شناخت کے حوالے سے جمہوری اور تنقیدی بحث ہونی چاہیے۔ ماکروں نے مزید کہا کہ اب شہری یورپ کے حوالے سے ایک آسا ن منصوبہ چاہتے ہیں، جو ان کے خدشات اور تحفظات کا جواب دے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب امریکا جیسے اتحادی ممالک کثیر الجہتی تجارتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاہدوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…