ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صنعاء پر چڑھائی کرکے ایک ہفتہ میں جنگ ختم کرسکتے ہیں، سعودی ولی عہد

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اتحادی افواج صنعاء پرچڑھائی کرکے اس نزاع کو ایک ہفتہ میں ختم کرسکتے ہیں مگر ہمیں ایسا کرنے سے بے گناہ شہریوں نے روکے رکھا ہے۔ یمنی شہریوں کی جان کا تحفظ ہمیں عزیز ہے ورنہ مسئلہ حل کرنے میں دیر نہیں لگتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عسکری آپریشن جہاں کہیں بھی ہو خواہ وہ امریکہ، فرانس یا سعودی عرب کرے ۔

اس میں غلطیوں کا امکان رہتا ہے مگر سوال جو اہمیت رکھتا ہے کہ کیا ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے ہوتا ہے۔ ہم اپنے دوستوںفرانس ، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ ہم سے جنگ کے دوران کم سے کم غلطیاں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ یمن میں اتحادی افواج سے صنعائصرف 20کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ کل ہی بری جنگ شروع کرکے صنعاء پر چڑھائی کی جاسکتی ہے مگر ایسا کرنے سے بے گناہ شہریوں کا خون بہے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ اتحادی افواج نے ایسا ابھی تک نہیں کیا۔ اتحادی افواج شہریوں کے تحفظ کی انتہائی حریص ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…