کویت سٹی(آئی این پی)کویت میں نئے قوانین کے پیش نظر 40 ہزار کے قریب بھارتی انجینیئرزکو واپسی کا خطرہ لاحق ہو گیا، کویت میں مقیم بھارتی انجینیئرزکی اسناد کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لینے پر انجینئرز کو این او سی جاری کیا جائے گا۔ بھارت کے روز نامہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کویت میں نئے قوانین کے پیش نظر 40 ہزار کے قریب بھارتی انجینیئروں کا واپسی کا خطرہ لاحق ہو گیا۔نئے کویتی قوانین محنت کے مطابق ہر انجیئنیر کو اپنا
روزگار جاری رکھنے کیلئے کویتی انجینئرنگ کونسل سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔ کونسل کی جانب سے جاری این او سی کے بعد انڈین انجینئیر وں کا اقامہ تجدید ہو گا۔ اس ضمن میں کویتی اخبا ر کا کہنا ہے کہ کویت میں مقیم بھارتی انجینیئر وں کی اسناد کو انتہائی باریک بینی سے جانچ کے مراحل سے گزارا جائے گا جس کے بعد ان ہی انجینئرز کو این او سی جاری کیا جائے گا جنہوں نے ہندوستان کے مستند اداروں سے تعلیم حاصل کی ہوگی۔