پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ بندوق کی نوک پر رکھ کر کرائے گئے تجارتی معاہدوں پر مذاکرات نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کے تناظر میں کہی جس کے تحت انہوں نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر عائد
کردہ نئے اضافی ٹیکسوں سے یورپی یونین کو عارضی استثنا دے دی ہے۔ ماکروں نے برسلز میں ہوئی یورپی یونین ریاستوں کے سربراہان کے اجلاس میں مزید کہا کہ یورپی یونین امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور اس حوالے سے بلاک کو مزید متحد ہونے کی ضرورت ہے۔