ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی گلوکار پر کم عمر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( سی پی پی )بھارتی گلوکار انگاراگ پپن مہتا نے خود پر ایک کم عمر بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر ہونے کے بعد میوزیکل پروگرام میں جج کے فرائض سر انجام دینے سے معذرت کرلی۔خیال رہے کہ انگاراگ پپن مہتا گلوکار ہمیش ریشمیا اور شان کے ساتھ ایک ٹی وی ریئلٹی شو میں ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہ بھارت میں ’پپن‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

ان پر جس بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرکے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا، وہ ان کے شو میں شامل دیگر بچوں میں سے ایک ہیں۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس بچی کو ہولی منانے کی تیاریوں کی ایک ویڈیو میں جنسی طور پر ہراساں کیا اور نامناسب انداز میں انہیں بوسہ دیا۔الزام عائد ہونے اور عدالت میں مقدمہ دائر ہونے کے بعد گلوکار نے پروگرام میں بطور جج فرائض سر انجام دینے سے معذرت کرلی۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت تک شو میں جج کے فرائض سر انجام نہیں دیں گے، جب تک معاملے کی آزادانہ تحقیق مکمل نہیں ہوجاتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…