بھارت اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، مالدیپ کا انتباہ

24  فروری‬‮  2018

مالے(این این آئی)مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اْس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ اْس کے اندرونی سیاسی بحران میں مداخلت کرنے سے گریز کرے۔ مالدیپ کے دوست ممالک اور عالمی برداری بشمول بھارت کو اْس کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مداخلت اور بیان بازی سے اندرونی معاملات سلجھنے کے بجائے مزید الجھتے ہوئے پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ملک میں پیدا سیاسی بحران کی شدت کو تسلیم کرتے ہوئے اس ملکی تاریخ کا سب سے مشکل وقت بھی قرار دیا۔ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے سیاسی بحران کی سنگینی کا اندازہ لگاتے ہوئے ایمرجنسی کا نفاذ کر رکھا ہے اور حال ہی میں اس میں تیس دن کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…