منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

فرانسیسی صدر کا روسی ہم منصب پوتین سے شام میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ

datetime 10  فروری‬‮  2018

پیرس(این این آئی)فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپوتین سے شام میں نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر میکرون نے روسی صدر ولادی میر پوتین کو ٹیلیفون کیا جس میں ان سے شام میں جاری مظالم فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر رواں سال مئی میں روس کا خصوصی دورہ بھی کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکرون نے ولادی میرپوتین سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے شام میں کلورین گیس کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ شام میں نہتے شہریوں کی جانوں کا ہرممکن تحفظ کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ شام میں شہریوں کے خلاف کلورین گیس کا استعمال اوردیگر ممنوعہ ہتھیاروں کے ذریعے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں انہیں فوری طورپر بند ہونا چاہیے۔ فرانس شام میں جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا رہیگا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…