ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

جدہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی دنیا کی بلندترین عمارت کی تعمیر شروع

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

جدہ(این این آئی)جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا عنقریب آغاز ہو گا،1000میٹر بلند برج کا تخمینہ ڈیڑھ ارب ڈالر لگایا گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منیب حمود نے خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اس طرح کے غیر معمولی منصوبے عموما تاخیر کا شکار رہتے ہیں مگر دنیا کی اب تک تعمیر ہونے والی بلند عمارتوں میں سب سے اونچی عمارت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ توقع ہے کہ منصوبے کے مطابق 2020ء تک اس نئی اور بلند ترین عمارت کا افتتاح کیا جائے گا۔

خلیجی ممالک دْنیا کی بلند ترین عمارتوں کے حوالے سے پہلے بھی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ اس باب میں سعودی عرب نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے بحر احمر کے کنارے پر واقع جدہ شہر میں دْنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔جدہ اکنامک کمپنی، گنڈم ہولڈنگ کمپنی جس کے 33 فی صد شیئرز ہیں اور سعودی بن لادن کمپنی اس پراجیکٹ کی اہم ٹھیکیدار ہوں گی۔ فلک بوس عمارت میں نصف ملین مکعب میٹر کنکریٹ اور 80 ہزار ٹن لوہا استعمال کیا جائے گا۔اس منصوبیپر چار ارب 60 کروڑ ریال صرف ہوں گے۔ جدہ کی اس بلند ترین عمارت میں کئی لکڑری ہوٹل، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کیے جائیں گے۔200 منزلہ اس عمارت کی160 منزلیں صرف رہائشی مقاصد کے لیے ہوں گی۔ماہرین کا کہناتھا کہ انہیں عمارت کی تعمیر کے لیے زیرزمین نصف میل تک رطوبت والی مٹی درکار ہے جس میں کنکریٹ کے بھاری پائپ ڈالے جائیں گے۔ ماہرین کا کہناتھا کہ انہیں غیرمعمولی بلند عمارت کی تعمیر میں لفٹیں لگانیمیں مشکل کا سامنا رہے گا۔ماہرین تعمیرات کا کہنا تھا کہ 3000 فٹ بلند برج میں پانی کی سپلائی بھی ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گا تاہم یہ تمام پیچیدگیاں دور کرنا ناممکن بھی نہیں۔خیال رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین عمارت متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بْرج الخلیفہ ہے جس کی بلندی 828 میٹرہے۔ ان کے علاوہ بلند ترین عمارتوں میں شنگھائی ٹریڈ سینٹر492 میٹر، نیویارک میں اپمپائر اسٹیٹ 381 میٹر پیٹروناس جڑواں ٹاور 492 میٹربلند عمارتیں قرار دی جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…