اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے جہاں زمین تنگ ہوتی جارہی ہے وہاں غیر ملکی تارکین وطن کی مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے سعودی وزارت و سماجی ترقی کے حکام نے متعدد ایسے قوائد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں جو غیر ملکی ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ وزارت محنت و سماجی ترقی کے حکام کے مطابق غیر ملکیوں کے لئے قوانین کے نفاذ کے بعد
کسی بھی غیر ملکی ملازمین کے حقوق کی حق تلفی نہیں کی جا ئے گی اور اگر سعودی عرب کے کسی بھی کفیل نے ملازمین کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی تو اس کو بھاری جرمانہ اور قید کی سزا بھی بھگتنی پڑ سکتی ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت و سماجی ترقی کے حکام نے واضح طور پر بتا دیا ہے کہ کسی بھی ملازم کی رضامندی کے بغیر اس کا اقامہ، پاسپورٹ یا میڈیکل انشورنس کارڈ اپنے قبضے میں رکھنے والے کفیل کو 2000 ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔اس کے علاوہ سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غیر ملکی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی سخت قوانین کا نفاذ کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ویج پروٹیکشن فائل ماہانہ بنیادوں پر لیبر آفس میں جمع نہ کروانے والے کفیلوں کو 10000 ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔سعودی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غیر ملکی ملازمین کی چھٹی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کفیلوں کو 10ہزار ریال کا جرمانہ ہوسکتاہے۔غیر ملکیوں نے ان قوانین پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔