تہران(آن لائن)ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہاہے کہ عراق اور شام کی افواج ایران کیلئے تزویراتی گہرائی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر جنرل حسین سلامی نے غیر ملکی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس امر کی پوری قدرت رکھتا ہے کہ وہ امریکا کا مقابلہ کرے۔
ایران اپنے خلاف عسکری آپشن کو ایک قائم حقیقت شمار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ مقابلے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے،عراق اور شام کی فوجیں ایران کیلئے دفاعی تزویراتی گہرائی کی حییثیت رکھتی ہیں۔ دشمن کیساتھ جھڑپ کی بہترین حکمتِ عملی یہ ہے کہ وہ ایران سے دور علاقوں میں ہوں۔