اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 14پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی، تعلق گجرات،منڈی بہاوالدین،سرگودھا اور راولپنڈی سے، نام جاری

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 14پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق گجرات،منڈی بہاوالدین،سرگودھا اور راولپنڈی سے ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز لیبیا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 14 پاکستانیوں کی لسٹ جاری کی ہے جن کی شناخت ہوگئی ہے ۔جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں رحمت خان ولد محمد عنایت،محمد اسماعیل ولد محمد عنایت،عظمت بی بی زوجہ محمد اسماعیل،لقمان علی ولد شوکت علی،کامران اقبال ولد محمد اقبال،زبی اللہ ولد امتیاز احمد،حمزہ فاروق ولد غلام فاروق،سعد علی ولد محمد اسماعیل کا تعلق گجرات،اکرام الحق ولد عظمت اللہ ،محمد قاسم بیگ ولد محمد امجد،محمد فرحان،محمد تنزیل کا تعلق منڈی بہاوالدین،غلام فرید ولد مرزا غلام نبی کا تعلق راولپنڈی،محمد عزیز ولد عبدالرحمان سرگودھا جبکہ ولید اور شاہ کا تعلق نامعلوم مقام سے ہے۔ترجمان کے مطابق چار پاکستانیوں کی شناخت دوستوں کی مدد ہوئی ہے ،ان کے شناختی کارڈ نہیں ملے ہیں۔محمد عزیز ولد عبدالرحمان سرگودھا جبکہ ولید اور شاہ کا تعلق نامعلوم مقام سے ہے۔ترجمان کے مطابق چار پاکستانیوں کی شناخت دوستوں کی مدد ہوئی ہے ،ان کے شناختی کارڈ نہیں ملے ہیں



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…