اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ڈرائیور کی دبئی میں موجیں ہو گئیں، ایک کلو سونے کا انعام جیت لیا، اس رقم سے وہ کیا کرے گا؟ سوال کا حیرت انگیز جواب

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) رازق اللہ کی ذات ہے جب وہ دینے پر آئے تو کیسے کیسے وسیلے بنا کر نواز دیتا ہے، ایسا ہی دبئی میں ایک پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ ہوا، اس کی گزر اوقات انتہائی مشکل سے ہو رہی تھی کہ اچانک اس کا انعام ایک کلو سونا نکل آیا، جس نے اس کے خاندان میں خوشیاں بکھیر دی ہیں، دبئی میں جاری شاپنگ فیسٹیول میں پاکستانی ڈرائیور کی زندگی ہی بدل گئی،

پاکستانی ڈرائیور لال جان نے لکی ڈرا کے آخری روز ایک کلو سونا جیت لیا، میڈیا ذرائع کے مطابق گولڈ اینڈ جیولری گروپ کی تشہیر کے لیے منعقد کیے گئے شاپنگ فیسٹیول میں ایک پاکستانی ڈرائیور لال جان کی زندگی اس وقت بدل گئی جب لکی ڈرا کے آخری روز اس کا نام میگا ونر کے طور پر سامنے آیا، فیسٹیول منتظمین نے لال جان کو ایک کلو سونا دیا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 46 لاکھ بنتی ہے۔ اچانک قسمت بدلنے سے لال جان نے کہا کہ میں اس انعامی رقم سے اپنی بس خریدوں گا کیونکہ وہ ایک مدت سے ڈرائیور کی نوکری کر رہے ہیں اور اب وہ اپنی ذاتی بس خریدنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی ڈرائیور لال جان نے کہا کہ ان کے دو بچے ہیں اور میرا انعام اس موقع پر نکلا ہے جب مجھے اس کی اشد ضرورت تھی، اس انعام نے ہمارے گھر میں خوشیاں بکھیر دی ہیں، لال جان نے کہا کہ ہم لوگوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ہماری زندگی میں اچانک اتنی خوشگوار تبدیلی ہو جائے گی، لال جان نے کہاکہ میں مالی طور پر کمزور تھا اور گھریلو اخراجات بڑی مشکل سے پورے کرتا تھا لیکن اب اس انعام کی وجہ سے میری مشکلات اور پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔ شاپنگ فیسٹیول میں ایک پاکستانی ڈرائیور لال جان کی زندگی اس وقت بدل گئی جب لکی ڈرا کے آخری روز اس کا نام میگا ونر کے طور پر سامنے آیا، فیسٹیول منتظمین نے لال جان کو ایک کلو سونا دیا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 46 لاکھ بنتی ہے۔ اچانک قسمت بدلنے سے لال جان نے کہا کہ میں اس انعامی رقم سے اپنی بس خریدوں گا

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…