ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

امریکا پاکستان کی حدود میں فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا،امریکی جرنیل

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے جرنیلوں نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا پاکستان کی حدود کے اندر کسی بھی عسکری آپریشن کا ارادہ نہیں رکھتا، اختلاف کے باوجود پاکستان کلیدی اتحادی ہے جس کی بدولت ہی افغانستان میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔دوسری جانب پینٹاگون کی چیف ترجمان نے پاکستان پر زور دیاہے کہ وہ جنوبی ایشیائی خطے میں دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے امریکی کوششوں کا ساتھ دے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران امریکا کے جوائنٹ اسٹاف ڈائریکٹر لیفٹینٹ جنرل کینیتھ میک کینزی نے کہا کہ ہم پاکستان کی حدود کے اندر ملڑی آپریشن کے بارے میں نہیں سوچ رہے حقیقت تو یہ ہے کہ ہم پاکستان کو اپنی حکمت عملی کا لازمی جز سمجھتے ہیں،بعدازاں وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق امریکی فوجیوں کو افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے اختیارات دیے گئے ہیں۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کی عسکری امداد بند کرنے کے فیصلے اور کابل میں حملوں کی تازہ لہر کے درمیان کسی ممکنہ لنک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘طالبان تنہا ہیںوہ معصوم شہریوں کے قاتل ہیں۔دوسری جانب پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پر جنرل کینیتھ میک کینزی نے وضاحت کی کہ افغانستان میں امریکی آپریشن کے لیے پاکستان کی مدد اور تعاون کی ضرورت پڑتی ہے لیکن ہم پاکستانی حدود کے اندر کسی عسکری آپریشن کا ارادہ نہیں رکھتے۔پینٹاگون کی چیف ترجمان ڈانا ڈبلیو وائٹ نے کہا کہ جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی حکمتِ عملی سے پاکستان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کی شکست کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم متعدد مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کے پاس موقع ہے وہ دہشت گردی کا شکار ہوا ۔

اس نے دہشت گردی کو مبینہ طور پر سپورٹ کیا اور پاکستان ہمارے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے اور امید ہے کہ پاکستان اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائے گا،انہوں نے پاکستان کے اس بیان کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کو چپھانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…