جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

شمالی کوریا کے معاملے پر پینٹاگون اور وائٹ ہاوس میں اختلافات پیدا ہوگئے،امریکی اخبار کا دعویٰ

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر امریکی محکمہ دفاع اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں ۔وائٹ ہاوس اس بات پر نالاں نظر آتا ہے کہ شمالی کوریا پر حملے کے لیے پینٹاگون صدر ٹرمپ کو کسی قسم کا کوئی اختیار یا انتخاب نہیں دے رہا ۔

صدر ٹرمپ کے مشیر سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریمنڈ مک ماسٹر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکیوں کے قابل اعتماد ہونے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا کے پاس حملے سے متعلق ایک عمدہ اور طے شدہ منصوبہ ہو ۔جنرل مک ماسٹر کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے حق میں ہیں تاہم ماضی میں مذاکرات کی صورت میں شمالی کوریا کو بہت سے زیادہ رعایت دینا پڑی تھی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسے پریشانی یہ ہے کہ وائٹ ہاوس کوریائی خطے میں فوجی کارروائی کے حوالے سے جلدبازی سے کام لے رہا ہے جس کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں ۔وزیر دفاع جیمز میٹس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا موقف ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری سے کام لیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…