اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

امریکی فوج نے روس سے نمٹنے کے لیے چھوٹے جوہری ہتھیاروں کی تجویزدیدی

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی فوج نے بڑے پیمانے پر روس سے نمٹنے کے لیے اپنے جوہری ہتھیاروں کو تبدیل کرنے اور نئے، چھوٹے ایٹم بم میں بنانے کی تجویز دیدی۔اس نئی سوچ کا انکشاف نیوکلیئر پوسچر ریویو (این پی آر) نامی پینٹاگون پالیسی بیان میں ہوا ہے۔امریکی فوج کو خدشات ہیں کہ ماسکو کے خیال میں امریکہ کے جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں بہت بڑے ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ کسی بھی قسم کی مزاحمت کے لیے موثر نہیں ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ چھوٹے جوہری ہتھیار بنانے سے اس خیال سے نمٹا جا سکتا ہے۔لو یلڈ ہتھیار چھوٹے، کم طاقتور بم اور 20 کلو ٹن سے کم قوت رکھتے ہیں۔تاہم یہ پھر بھی تباہ کن ہوتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جاپانی شہر ناگاساکی پر جو ایٹم بم گرایا گیا تھا وہ بھی اتنی ہی طاقت رکھتا تھا لیکن پھر بھی اس کے نتیجے میں 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہمارے حکمت عملی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ روس اس بات کو سمجھ جائے کہ جوہری ہتھیار کا کسی بھی قسم کا استعمال، چاہے چھوٹے پیمانے پر ہی کیوں نہ ہو، قابل قبول نہیں۔امریکہ کے نائب وزیر دفاع پیٹرک شینہن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے جوہری ہتھیاورں نے امریکہ کو 70 سال سے زائد عرصے تک محفوظ رکھا ہے۔انھوں نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ اس کے متروک ہو جانے کو برداشت نہیں کر سکتے۔2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی فوج نے مستقبل کے جوہری خطرات کے بارے میں اس کی سوچ کا اظہار کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…