پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی عدالت کاجنگی جرائم میں ملوث اشتہاری لیبی کپیٹن کی دوبارہ حوالگی کا مطالبہ

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی فوج داری عدالت نے لیبیا میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث قرار دیے گئے فوج کے ایک کیپٹن کی دوبارہ حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) کیپٹن محمود الورفلی کو پہلے بھی جنگی جرائم میں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل فاٹو بنسوڈا نے ایک بیان میں کہا کہ جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا والے لیبی فوج کے کیپٹن محمود الورفلی کی گرفتاری اور اسے عالمی عدالت کے حوالے کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت دیگر ملکوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ لیبی فوج کے کیپٹن الورفلی کی گرفتاری اور اس کی عالمی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے میں مدد کریں۔ بنسوڈا نے لیبیا میں جنگی جرائم کے واقعات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ الورفلی کے ہاتھوں دسیوں افراد کو ماورائے عدالت قتل کیے جانے کے بعد اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں ٹرائل ناگزیر ہے۔خیال رہے کہ کیپٹن الورفلی کو حال ہی میں بنغازی شہر میں زیرحراست 10 داعشی جنگجوؤں کو گولیاں مار کر قتل کرتے دیکھا گیا تھا۔ داعشی جنگجوؤں کے ماوروائے عدالت قتل سے قبل بنغازی میں دوہرے کار بم دھمکاکوں میں کم سے کم 35 افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…