انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دھمکی دی ہے کہ وہ شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائیوں میں مزید تیزی لا سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دھمکی دی کہ وہ شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائیوں میں مزید تیزی لا سکتے ہیں
، ترکی کی جانب سے جاری ان عسکری کارروائیوں پر امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے متعدد مرتبہ تشویش کا اظہار کیا جا چکا ہے۔ کرد شہر عفرین کے بعد ایردوآن نے منبج شہر میں کرد جنگجوؤں کے خلاف بڑی عسکری کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز ترکی نے شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن کا آغاز کیا تھا۔