جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

جب اللہ ہدایت دیتا ہے تو۔۔! جرمنی میں اسلام مخالف سیاست کرنے والے ملک کی تیسری بڑی جماعت کے مرکزی رہنما نے اسلام قبول کرلیا،مستعفی ہونے کا اعلان

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

برلن(این این آئی) جرمنی میں اسلام مخالف سیاست کرنے والے ملک کی تیسری بڑی جماعت کے مرکزی رہنما نے اسلام قبول کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما آرتھر واگنر نے اسلام قبول کرنے کے بعد پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ آرتھر واگنر کا تعلق وفاقی جرمن ریاست برانڈنبرگ سے ہے جو روسی نڑاد جرمن شہری ہیں اور اے ایف ڈی میں شمولیت سے

قبل وہ چانسلر انجیلا میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے تھے جبکہ وہ 2015 میں مہاجرین اور اسلام مخالف جماعت میں شامل ہوئے اور پارٹی کی صوبائی کمیٹی میں انہیں چرچ اور مذہبی امور کا نگران مقرر کیا۔دوسری جانب پارٹی کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آرتھر واگنر نے ایگزیکٹو کمیٹی کی رکینت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس کی وجہ انہوں نے ’ذاتی‘ بتائی ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں اے ایف ڈی نے مہاجرین اور تارکین وطن کی ملک میں آمد کو خطرناک قرار دیتے ہوئے سرحدوں پر سیکیورٹی کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مہاجرین کی آمد جاری رہی تو جرمنی ’اسلامائزیشن‘ کی طرف بڑھنے لگے گا۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…